نوازشریف نے کہا کہ جرمن سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری سے دو طرفہ تجارت بھی بڑھے گی۔

پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول انتہائی سازگار ہے:وزیراعظم
10 نومبر 2014 (22:26)
0

وزیراعظم نواز شریف نے برلن میں پاک جرمن بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول انتہائی سازگار ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کار اپنا منافع واپس لے جا سکتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جرمن سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری سے دو طرفہ تجارت بھی بڑھے گی۔
انہوںنے کہا کہ اہلیت اور شفافیت حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کے لئے بھی جامع پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ ہوا ،پانی ، شمسی توانائی اور کوئلے سے بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔
دیامر بھاشا ڈیم اور داسو سے تقریباً 9ہزارمیگاواٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوگی۔