وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ کو بیرونی سرمایہ کاری اور ملک کی اقتصادی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کا عمل بند کردینا چاہئے۔

عمران کو دوسروں پر کیچڑ نہیں اچھالنا چاہئے:پرویز
10 نومبر 2014 (14:22)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا چین کا کامیاب دورہ اور چینی حکومت کا ان پر اعتماد پاکستان میں ان کے شفاف نظم ونسق کا واضح ثبوت ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بیرونی سرمایہ کاری اور ملک کی اقتصادی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کا عمل بند کردینا چاہئے۔


انہوں نے کہا کہ عمران خان سچائی کی تلقین کرتے ہیں لیکن خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت کی ناکامی کو تسلیم نہیں کرتے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ کو دوسروں پر کیچڑ نہیں اچھالنا چاہئے۔