یہ پیشکش چینی کمپنی کے ایک وفد نےوزیراعلیٰ پرویز خٹک کے ساتھ ایک ملاقات میں کی ۔

چینی کمپنی کا خیبر پختونخوا میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی
10 نومبر 2014 (20:05)
0

خیبرپختونخوا میں چین کی ایک بڑی کمپنی نے نوشہرہ اور پشاور میں بڑی ہائوسنگ سکیموں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔
یہ پیشکش چینی کمپنی کے ایک وفد نے پیر کے روز پشاور میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے ساتھ ایک ملاقات میں کی ۔
یہ رہائشی منصوبے بالترتیب اسّی اور ساٹھ ارب روپے کی لاگت سے مکمل کئے جائیں گے ۔