جنرل راحیل شریف نے سلامتی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے عوام اور اس کی مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا۔

اٹلی کے آرمی چیف کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات
10 نومبر 2014 (17:12)
0

اٹلی کی فوج کے چیف آف سٹاف جنرل CLAUDIO GRAZIANO نے آج (پیر) راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ۔ اُنہوں نے دفاع اور سلامتی کے اُمور میں تعاون اور علاقائی استحکام کیلئے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

جنرل راحیل شریف نے سلامتی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے عوام اور اس کی مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا۔ جنرل GRAZIANO نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی ۔