سرینگر میں ایک بیان میں اُنہوں نے کہاکہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں اور انہوں نے دیگرتمام آپشز کو مسترد کر دیا ہے۔

 علی گیلانی کا بھارت سے جموں و کشمیر میں رائے شماری کا مطالبہ
10 نومبر 2014 (19:32)
0

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھارتیہ جنتہ پارٹی کی زیر قیادت بھارتی حکومت پرزوردیا ہے کہ وہ بھارت سے آزادی یا اس کے ساتھ رہنے کے بارے میں کشمیریوں کی خواہش معلوم کرنے کیلئے جموںوکشمیر میں رائے شماری کرائے۔
سرینگر میں ایک بیان میں اُنہوں نے کہاکہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں اور انہوں نے دیگرتمام آپشز کو مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے بھارت نواز جماعتوں کی طرف سے اپنی پارٹیوں میں بدعنوان اور قاتل افسروں کو شامل کرنے کی شدید مذمت کی ۔
بزرگ رہنما نے کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ درست اقدام ہے ۔ اس حوالے سے کوئی دھونس یا دھمکی نہیں چلے گی اور کسی کو اس کی مرضی کے خلاف ووٹ ڈالنے پر مجبور نہیں کیاجاسکتا۔