ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو ماضی کی غلطیاں دہرانے کی بجائے ان سے سبق سیکھنا چاہئے۔

بھارت پاکستان کےساتھ تمام مسائل کےپرامن حل کیلئےمذاکرات کی میزپرآئے:مشاہدحسین
10 نومبر 2014 (12:29)
0

پاکستان مسلم لیگ (ق) کےسیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تمام مسائل کے پرامن حل کیلئے اپنی ہٹ دھرمی چھوڑ کر مذاکرات کی میز پر آئے۔

اسلام آباد میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو ماضی کی غلطیاں دہرانے کی بجائے ان سے سبق سیکھنا چاہئے۔


ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک دیرینہ تنازعہ ہے جس کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔