جموں کشمیر اسلامک پولیٹیکل پارٹی کے سربراہ محمد یوسف میر نے ایک بیان میں بھارت کے اس دعوے پر نکتہ چینی کی ہے کہ وہ دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت ہے۔

بھارت مقبوضہ علاقے میں پرامن احتجاج کوکچلنے کیلئےطاقت کابھرپوراستعمال کررہا ہے: یوسف میر
10 نومبر 2014 (11:55)
0

مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر اسلامک پولیٹیکل پارٹی نے بھارت کے اس دعوے پر نکتہ چینی کی ہے کہ وہ دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت ہے۔

پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف میر نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں پرامن احتجاج کوکچلنے کیلئے طاقت کا بھرپور استعمال کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں لوگوں کے پرامن احتجاج اور آزادی اظہار کے حق کو جرم بنا دیا گیا ہے اور اس پر سزا دی جاتی ہے اور حریت رہنما اور کارکن جیلوں میں بند ہیں۔