ایک انٹرویو میں مشیر خارجہ نے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا عمل پھر شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

خطے میں پائیدارامن کیلئےتنازعہ کشمیرکاحل بنیادی شرط ہے:سرتاج عزیز
10 نومبر 2014 (10:52)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل بنیادی شرط ہے۔

ایک ٹیلی ویژن چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا عمل پھر شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ امن عمل کی بحالی کیلئے اس مرتبہ بھارت کو پہل کرنا ہوگی کیونکہ دوطرفہ مذاکرات کا عمل اسی نے معطل کیا تھا۔

 ایک سوال پر مشیر خارجہ نے افغانستان میں ایک ایسے جامع مصالحتی عمل کیلئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا جس کی قیادت خود افغانوں کے پاس ہو۔سرتاج عزیز نے امید ظاہر کی کہ افغانستان میں جمہوری انداز میں اقتدار کی پرامن منتقلی پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں ایک نیا آغاز ثابت ہوگی