سائنس،ٹیکنالوجی عالمی امن اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے:زاہد
10 نومبر 2014 (15:54)
0

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر زاہد حامد نے کہا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی عالمی امن اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
وہ آج (پیر) اسلام آباد میں عالمی یوم سائنس برائے امن وترقی کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔


پاکستان سائنس فاونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خلیل احمد Ibupoto نے کہا کہ سائنس علم کو موثر طور پر بروئے کار لا کر ہی آج کے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔ اس تقریب کا اہتمام پاکستان سائنس فاونڈیشن نے کیا تھا۔ اس موقع پر مضمون نگاری اور پوسٹرمصوری کے تئیسویں سالانہ مقابلوں میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو تمغے اور سرٹیفکیٹس بھی دئیے گئے۔