وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا چین کا کامیاب دورہ اور چینی حکومت کا ان پر اعتماد پاکستان میں ان کے شفاف نظم ونسق کا واضح ثبوت ہے۔

عمران خان کو اقتصادی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کا عمل بند کردینا چاہئے:پرویزرشید
10 نومبر 2014 (11:10)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا چین کا کامیاب دورہ اور چینی حکومت کا ان پر اعتماد پاکستان میں ان کے شفاف نظم ونسق کا واضح ثبوت ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بیرونی سرمایہ کاری اور ملک کی اقتصادی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کا عمل بند کردینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سچ بولنے کی تلقین کرتے ہیں لیکن خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت کی ناکامی کو تسلیم نہیں کرتے۔ادھر ایک ٹیلی ویژن چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ کو دوسروں پر کیچڑ نہیں اچھالنا چاہئے۔


انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہائوس کے بجلی کے بل کے بارے میں عمران خان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ وزیراعظم وہاں اکیلے نہیں رہتے بلکہ اس میں دوسرے کئی دفاتر بھی ہیں۔