وزیر خزانہ اسحاق ڈار کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

بےگھرافراداورمتاثرین سیلاب کی امدادکیلئے ڈونرزکانفرنس آج ہورہی ہے
10 نومبر 2014 (11:04)
0

بے گھر افراد اور متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے ڈونرز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہورہی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

 دوطرفہ اور کثیرجہتی ترقیاتی شراکت دار ،سفارتی نمائندے اور حکومتی ادارے اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

 

ادھر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بے گھر افراد اور متاثرین سیلاب کی جلد بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈونرز کانفرنس سے متاثرین سیلاب اور بے گھر افراد کے فائدے کیلئے ضروری رقم جمع کرنے میں مدد ملے گی۔