ایک بیان میں انہوں نے یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں میں اضافی فوجی دستے بھیجنے کی حالیہ اطلاعات کو پریشان کن قرار دیا۔

10 نومبر 2014 (13:47)
0

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موغرینی نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں میں فوجیوں، ہتھیاروں اور دیگر سازوسامان کی مزید منتقلی روک دے۔

برسلز میں ایک بیان میں انہوں نے یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں میں اضافی فوجی دستے بھیجنے کی حالیہ اطلاعات کو پریشان کن اقدام قرار دیتے ہوئے تمام فریقوں سے کہا کہ وہ برداشت کا مظاہرہ کریں۔