مذاکرات میں شریک فریقین چوبیس نومبر کی حتمی تاریخ سے پہلے اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔

ایران، امریکہ اوریورپی یونین کےدرمیان آج بھی مذاکرات جاری رہیں گے
10 نومبر 2014 (13:40)
0

ایران، امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان اومان میں آج بھی مذاکرات جاری رہیں گے تاکہ ایران کے ایٹمی تنازع کے حل کیلئے کسی معاہدے پر اتفاق رائے ہوسکے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمدجواد ظریف ، امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور یورپی یونین کی نمائندہ کیتھرین ایشین کے درمیان مسقط میں جاری ان مذاکرات میں فریقین چوبیس نومبر کی حتمی تاریخ سے پہلے اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔


ادھر صدر براک اوباما نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر کوئی معاہدہ مشکل ہے کیونکہ اس معاملے پر تمام فریقوں کے درمیان بدستور وسیع اختلافات موجود ہیں۔