ایک انٹرویو میں امریکی صدرنے کہا کہ انہیں انتخابات میں شکست ہوئی ہے اور اگر کچھ ٹھیک نہیں ہورہا تو پارٹی کے سربراہ ہونے کے ناطے انہیں یہ ذمہ داری قبول کرنی ہے۔

صدراوبامانے وسط مدتی انتخابات میںپارٹی کی شکست کی ذمہ داری تسلیم کرلی
10 نومبر 2014 (13:30)
0

 امریکی صدر باراک اوباما نے وسط مدتی انتخابات میں ملک بھر میں اپنی پارٹی کی شکست کی ذمہ داری تسلیم کرلی ہے۔

واشنگٹن میں ایک انٹرویو میں اوباما نے کہا کہ انہیں انتخابات میں شکست ہوئی ہے اور اگر کچھ ٹھیک نہیں ہورہا تو پارٹی کے سربراہ ہونے کے ناطے انہیں یہ ذمہ داری قبول کرنی ہے۔
ری پبلکن نے منگل کو ہونے والے انتخابات میں ڈیموکریٹس کو بری طرح شکست دی تھی۔