اپنے روسی ہم منصب سے بیجنگ میں ملاقات کے بعد زی ین پنگ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ چین اور روس کے درمیان تعلقات دونوں ملکوں کی سفارتی ترجیحی ہونی چاہئے۔

قریبی رابطوں سے روس کےساتھ آزمودہ دوستی اورتعاون میں اضافہ ہواہے:چینی صدر
10 نومبر 2014 (13:22)
0

 چینی صدرزی ین پنگ نے کہا ہے کہ چین اور روس کے درمیان قریبی رابطوں سے دونوں ملکوں کے درمیان آزمودہ دوستی اور تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے بیجنگ میں ملاقات کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے زی جن پنگ نےکہا کہ چین اور روس کے درمیان تعلقات دونوں ملکوں کی سفارتی ترجیحی ہونی چاہئے۔


انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مستقل سفارتی رابطوں کے نتیجے میں سیاسی اور تذویراتی اعتماد کو فروغ ملا ہے اور جامع تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔زی جن پنگ اور ولادی میرپیوٹن کے درمیان یہ ملاقات زی کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ دسویں ملاقات ہے۔