نیوزی لینڈ نے کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے 15رنز بنائے۔

ٹیسٹ: پاکستان نے566رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی
10 نومبر 2014 (19:24)
0

ابو ظہبی کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں کھیل ختم ہونے تک پندرہ رن بنائے اور اس کا کوئی کھلاڑی آئوٹ نہیں ہوا تھا۔
اس سے پہلے پاکستان نے اپنی پہلی اننگز پانچ سو چھیاسٹھ رن تین کھلاڑی آئوٹ پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔
احمدشہزاد نے سب سے زیادہ ایک سو چھہتر رن بنائے جبکہ یونس خان اور مصباح الحق نے بھی سنچریاں بنائیں اور آئوٹ نہیں ہوئے ۔