قائم مقام وزیراعظم نے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ خطے کے امن کو خطرے میں نہ ڈالے ۔

لطیف اکبر کی سرحد پر بھارت کی بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی مذمت
10 نومبر 2014 (20:01)
0

آزادجموں وکشمیر کے قائم مقام وزیراعظم چوہدری لطیف اکبر نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ خطے کے امن کو خطرے میں نہ ڈالے ۔
اُنہوں نے ان خیالات کا اظہارپیر کے روز مظفر آباد میں کئی عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔