سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ خطیر فنڈز خرچ کرنے کے باوجود قبائلی علاقوں کے لوگ ان منصوبوں سے مستفید نہیں ہوسکے ۔

گورنرخیبرپختونخواکی نامکمل سکیموں کوترجیحی بنیادوں پرمکمل کرنےکی ہدایت
10 نومبر 2014 (19:27)
0

گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں کو نامکمل چھوڑنے والے باون ٹھیکیداروں اور متعلقہ افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔
اُنہوں نے آج (پیر) پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ خطیر فنڈز خرچ کرنے کے باوجود قبائلی علاقوں کے لوگ ان منصوبوں سے مستفید نہیں ہوسکے۔


اُنہوں نے نامکمل سکیموں کو ترجیحی بنیادوںپر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گورنر نے فاٹا سیکرٹریٹ کو ہدایت کی کہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے تعاون سے قبائلی علاقوں میں شمسی توانائی کے منصوبے شروع کئے جائیں ۔