وزیراعلیٰ بلوچستان نے تمام صوبائی وزراء اور صوبائی اسمبلی کے ارکان سے کہا ہے کہ وہ اس مہم کی نگرانی کریں۔

بلوچستان میں پولیو کے خلاف مہم آج سے شروع ہورہی ہے
10 نومبر 2014 (11:15)
0

بلوچستان میں پولیو کے خلاف مہم آج سے شروع ہورہی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تمام صوبائی وزراء اور صوبائی اسمبلی کے ارکان سے کہا ہے کہ وہ اس مہم کی نگرانی کریں۔

یادرہے وزیراعظم نواز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متحد ہو کر پولیو کے خاتمے کیلئے کوششیں کریں تاکہ ملک کو پولیو سے پاک کرنے کا مقصد حاصل کیا جاسکے۔