میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو نشانہ بنانے کیلئے تھر کے بارے میں غلط رپورٹیں چلا رہا ہے۔

تھرپارکر سے غربت کے خاتمے کیلئے کئی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں: شرجیل میمن
10 نومبر 2014 (14:47)
0

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صوبے کے صحرائی علاقے تھرپارکر سے غربت کے خاتمے کیلئے کئی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔

آج (پیر) کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو نشانہ بنانے کیلئے تھر کے بارے میں غلط رپورٹیں چلا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے سندھ حکومت میں کسی تبدیلی کا تاثر مسترد کر دیا۔