شہباز شریف نے یہ بات وزیر تجارت خرم دستگیر خان سے ملاقات کے دوران کہی۔

حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر اقدام کر رہی ہے:شہباز
10 نومبر 2014 (18:18)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر اقدام کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات آج (پیر) لاہور میں وزیر تجارت خرم دستگیر خان سے ملاقات کے دوران کہی۔

اُنہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے معاہدوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین کے ساتھ جن منصوبوں پر دستخط ہوئے ہیں،ان پر شفافیت یقینی بناتے ہوئے تیزی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔