file photo

ٹرمپ کی عسکریت پسند گروپ وائی پی جی کودولت اسلامیہ گروپ کیخلاف لڑنے کیلئے ہتھیاروں کی فراہمی کی منظوری
10 مئی 2017 (09:06)
0

امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے کُردوں کے عسکریت پسند گروپ YPG کو شام میں دولت اسلامیہ گروپ کیخلاف لڑنے کیلئے ہتھیاروں کی فراہمی کی منظوری دی ہے۔
پینٹاگون کی ترجمان ڈیناوائٹ نے ایک بیان میں کہاکہ رقہ میں دولت اسلامیہ کیخلاف واضح کامیابی یقینی بنانے کیلئے کُردفورسز کوہتھیاروں سے لیس کرناناگزیرہے۔
ترکی نے اس اقدام پر فوری طورپرکوئی ردعمل نہیں دیا تاہم وہ YPG ملیشیا کو عسکریت پسندگروپ PKKکا تسلسل سمجھتا ہے جس پر ترکی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا الزام ہے۔