پاکستان ترکی کو52سپر مشاق تربیتی طیارے فروخت کرے گا

پاکستان،ترکی کے دفاعی صنعت کے شعبے میں3معاہدے
10 مئی 2017 (22:34)
0

پاکستان اور ترکی نے دفاعی صنعت کے شعبے میں موجودہ تعاون کو سٹریٹجک شراکت دراری میں تبدیل کرنے کیلئے تین معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

ان معاہدوں پر دستخط بدھ کے روز استنبول میں دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین اور ترکی کے وزیر دفاع فکری راسک کی موجودگی میں کئے گئے۔
معاہدوں کے تحت پاکستان ترکی کوباون سپر مشاق تربیتی طیارے فروخت کرے گا۔
دونوں ملکوں نے چار جنگی بحری جہازوں کی تیاری کے منصوبوں کے بارے میں ایک لیٹر آف انٹینٹ پر بھی دستخط کئے ہیں۔
تیسرے معاہدے میں ہوا بازی کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان بڑے پیمانے پر تعاون پر زور دیا گیا ہے۔