خرم دستگیر کی دوحہ میں قطر کے ایوان تجارت کے ارکان سے گفتگو۔

وزیر تجارت کی قطر کے نجی شعبہ کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
10 مئی 2017 (22:26)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے قطر کے نجی شعبے کو پاکستان میں توانائی، بنیادی ڈھانچے، چاول، خوراک کی پروسیسنگ، سیاحت، جائیداد اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے قطر کے ایوان تجارت کے ارکان سے بدھ کے روز دوحہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر کی سرمایہ کاری سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی توازن میں بہتری لانے میں بھی مدد ملے گی۔