لاوروف،ٹیلرسن کی وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات۔

امر یکی،روسی وزرائے خارجہ کا شام ،یوکرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
10 مئی 2017 (20:37)
0

امریکہ کے وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے بدھ کے روزواشنگٹن میں روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔
دونوں وزراء نے شام اور یوکرین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے جنگ بندی زونز کے قیام پر بھی بات چیت کی جس پر گزشتہ ہفتے روس، ایران اور ترکی نے اتفاق کیا تھا۔
لاوروف اور ٹیلرسن نے آج بعد میں وائٹ ہاوس میں صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات کررہے ہیں۔