آئی ایف سی پاکستان میں اپنی موجودگی اور سرمایہ کاری کو مزید توسیع دے گا، سارن کولی بیلی

پاکستان،انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کاپاکستان انفراسٹرکچر بینک کے قیام پر اتفاق
10 مئی 2017 (20:28)
0

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن نے پاکستان انفراسٹرکچر بنک قائم کرنے پر اصولی اتفاق کیا ہے جس میں ہر فریق کے بیس فیصد حصص ہونگے۔
یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحق ڈار نے بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کی نائب صدر سارن کبٹ کولی بیلی کے ساتھ ایک ملاقات میںکہی۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان انفراسٹرکچر بنک کے قیام سے نجی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا جس سے بنیادی ڈھانچے کیلئے حکومت کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔
انہوں نے کہاکہ حالیہ برسوں میں بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری مزید مضبوط ہوئی ہے۔