وزیر منصوبہ بندی کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا انحصار اقتصادی قوت پر ہے۔

اقتصادی راہداری سے ملک میں ترقی وخوشحالی آئے گی،احسن اقبال
10 مئی 2017 (20:10)
0

منصوبہ بندی کے وزیراحسن قبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک میں ترقی وخوشحالی آئے گی۔

انہوں نے بدھ کے روز لاہور میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا انحصار اقتصادی قوت پر ہے۔
وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ سیاسی حریفوں کو اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر تنقید نہیں کرنی چاہئے کیونکہ خیبرپختونخوا اور سندھ سمیت وفاق کے تمام نمائندوں نے سی پیک پر اتفاق کیا تھا۔