وفاقی وزیرنے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر ادارہ جاتی لائحہ عمل نافذ کیاگیا ہے۔

حکومت انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے،کامران مائیکل
10 مئی 2017 (20:06)
0

انسانی حقوق کے وزیر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ حکومت خواتین، اقلیتوں اور بچوں کے حقوق سمیت انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر ادارہ جاتی لائحہ عمل نافذ کیاگیا ہے۔
اجلاس میں قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیاگیا جس کا مقصد ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ سال ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنانے کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔