صدرآزاد کشمیر کی چینی تاجروں کو معدنیات،پن بجلی اور سیاحت میں ساز گار ماحول سے فائدہ اٹھانے کی دعوت۔

آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں،سردار مسعود
10 مئی 2017 (19:59)
0

آزادجموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں سرمایہ کاروں کیلئے معدنیات ، پن بجلی اور سیاحت کے شعبوں میں سازگار ماحول کے ساتھ شاندار مواقع موجود ہیں۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں چینی تاجروں کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان شعبوں میں سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
آزادکشمیر کے صدر نے کہا کہ آزادکشمیر کے سفید گرینائٹ اور ماربل کی عالمی سطح پر بہت مانگ ہے۔
سردار مسعود خان نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے آزادکشمیر کو بہت فائدہ ہو گا۔
چینی سرمایہ کاروں نے معدنیات ، پن بجلی ، کوئلے ، سیاحت اور دوسرے سرکاری شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار کیا۔