ایران کے ثقافتی قونصلرنے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان،ایران کے درمیان گہرے مذہبی و ثقافتی تعلقات ہیں،عرفان صدیقی
10 مئی 2017 (19:47)
0

قومی تاریخ اور ادبی ورثے کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے مذہبی ، ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں جو مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کی تلاش کے متقاضی ہیں۔

وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں ایران کے ثقافتی قونصلر شہاب الدین درائی سے باتیں کررہے تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہاب الدین درائی نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔