سکردو گلگت روڈ سات ماہ کی قلیل مدت میں تعمیر کی جائے گی،مواصلات بارے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

این ایچ اے استوار کو آزادکشمیر سے منسلک کرنے کیلئے سروے کا اہتمام کر رہا ہے
10 مئی 2017 (19:37)
0

شاہراہوں کا قومی ادارہ استور کو آزادکشمیر کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے ایک سروے کا اہتمام کر رہا ہے ۔
یہ بات ادارے کے حکام نے بدھ کے روز اسلام آباد میں مواصلات کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو دی گئی ایک بریفنگ میں بتائی۔
کمیٹی کے چیئرمین محمد مزمل قریشی نے اجلاس کی صدارت کی۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ سکردو گلگت روڈ سات ماہ کی قلیل مدت میں تعمیر کی جائے گی۔