وزیر مملکت نے کہا کہ فوج نے ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

 تمام ادارے جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے ملکر کام کر رہے ہیں،مریم اورنگزیب
10 مئی 2017 (19:26)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام ریاستی ادارے ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے ہم آہنگی سے کام کررہے ہیں۔

بدھ کی شام اسلام آباد میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج نے ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت کے دلیرانہ اقدامات کی بدولت دہشتگردی کے واقعات میں بڑی حد تک کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اس کی تاریخ امن اور عظیم ثقافت پر مبنی ہے ۔ انہوں نے معاشرے میں انتہا پسندی کے سدباب کیلئے کتب بینی کے فروغ پر زور دیا۔