ڈان لیکس کا معاملہ حل ہو چکا ہے،وزارت داخلہ
10 مئی 2017 (18:17)
0

وزارت داخلہ نے کہا کہ ڈان لیکس تحقیقاتی کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں وزیراعظم کے احکامات پر کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور یہ مسئلہ حل ہو چکا ہے۔
بد ھ کے روز اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا گیا اخبارات کے لئے خاص طور پر پاکستان کو سلامتی سے متعلق مسائل کی خبروں کی اشاعت کے لئے ضابطہ کار وضع کرنے کی ضرورت ہے۔
تحقیقاتی کمیٹی نے تجویز ہے کہ اس کیس میں ڈیلی ڈان ، اسکے ایڈیٹر ظفر عباس اور رپورٹ سرل المیڈا کا کردار آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی کو ان ہدایات کے ساتھ بھجوایا جائے کہ ان کے خلاف اانضباطی کارروائی کی جائے۔