قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے گوادر پورٹ ایسٹرن بے ایکسپریس وے کی تعمیر کی بھی منظوری دی ہے۔

ایکنک نے لاہور سیالکوٹ موٹروے تعمیر کی منظوری دے دی
10 مئی 2017 (18:09)
0

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے اور گوادر پورٹ ایسٹرن بے ایکسپریس وے کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔
کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحق ڈار کی صدارت میں ہوا۔
نارنگ منڈی اور نارووال سے گزرنے والی چاررویہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے کی تعمیر پر چودہ ارب اٹھارہ کروڑ نوے لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔