آئی ایس پی آر نے ڈان لیکس کے حوالے سے ٹویٹ واپس لے لیا
10 مئی 2017 (16:33)
0

آئی ایس پی آر نے ڈان لیکس کے حوالے سے 29اپریل کا ٹویٹ واپس لیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ یہ ٹویٹ کسی سرکاری دفتریاشخصیت کے لئے نہیں تھا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ نے کہاہے کہ ڈان لیکس کے حوالے سے اپناٹویٹ واپس لیتے ہیں ۔انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے پیرا 18 کی سفارشات کی منظوری وزیراعظم نے دی ،اس پر عملدر آمد ہوگیا ہے۔ ڈان لیکس کا معاملہ حل ہوچکاہے اور 29اپریل کا ٹویٹ غیر موثر ہوگیاہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج جمہوری عمل کی حامی ہے اور آئین کی بالادستی کے عزم کا اعادہ کرتی ہے