نوازشریف نے ننکانہ صاحب لاہور عبدالحکیم موٹروے( ایم تھری) پر کام میں پیش رفت کا جائزہ لیا ۔

پاکستان چند سالوں میں خطے کی مضبوط طاقت ہوگا: وزیر اعظم
10 مئی 2017 (16:25)
0

وزیراعظم نوازشریف نے ننکانہ صاحب کا دورہ کیاجہاں ان کو کو لاہور عبدالحکیم موٹروے( ایم تھری) پر کام میں پیش رفت کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہیں این ایچ اے حکام کی جانب سے منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپوزیشن کو دعوت دی کہ وہ آئے اور زیر تعمیر منصوبو ں کاجائزہ لے ۔ماضی کے حکمران جاتے ہوئے بجلی بھی ساتھ لے گئے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان چند سالوں میں خطے کی مضبوط طاقت ہوگا ۔ پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے ۔ہم نے منصوبوں میں غیر ضروری التواء کی روایت ختم کی ۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کے عوام ادھر ادھر نہیں ترقی کی جانب دیکھ رہے ہیں