سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پاکستان دوست ملکوں کے ساتھ علاقائی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

پاکستان تمام ملکوں کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے: ایاز صادق
10 مئی 2017 (16:14)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کا ہے کہ پاکستان تمام ملکوں کے ساتھ مضبوط اور پائیدار پارلیمانی اورسفارتی تعلقات کا خواہاں ہے ۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں کویت اور تیونس کے سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ایازصادق نے کہا کہ پاکستان دوست ملکوں کے ساتھ علاقائی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔سپیکر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری خطے کی ترقی اورخوشحالی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔
دہشتگردی کو علاقائی امن اورترقی کیلئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے سپیکر نے اس ناسور سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زوردیا۔کویت اور تیونس کے سفیروں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔