وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان کی بدعنوانی عوام کے سامنے بے نقاب ہوگی۔

عمران خان ملک میں انتشار پھیلانے کے مخصوص ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں:مسلم لیگ ن
10 مئی 2017 (15:54)
0

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کے مخصوص ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔آج اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کیڈ کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی بدعنوانی عوام کے سامنے بے نقاب ہوگی۔

دانیال عزیز نے کہا تحریک انصاف کے سربراہ نے آئینی اداروں کو مذاق سمجھ رکھا ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان احتساب سے راہ فراراختیار کررہے ہیں ۔
کیڈ کی پارلیمانی سیکرٹری مائزہ حمید نے کہا کہ عمران خان ملکی ترقی کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔