چمن میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی بحالی کے منصوبے پر عملدرآمد کیا جارہا ہے جس پر گیارہ کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

صوبائی حکومت بلوچستان کے دو دراز علاقوں میں عوام کو صحت کی جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں
10 مئی 2017 (15:08)
0

بلوچستان حکومت صوبے کے دو دراز علاقوں میں غریب عوام کو صحت کی جدید سہولتوں کی فراہمی کی کوشش کررہی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے ایک سینئر عہدیدار نے آج کوئٹہ میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ چمن میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی بحالی کے منصوبے پر عملدرآمد کیا جارہا ہے جس پر گیارہ کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

اسی طرح ضلع خضدار کے علاقے زہری میں ہسپتال کی تعمیر کا ایک اور منصوبہ بھی شروع کیا جارہا ہے جس پر تین کروڑ 90 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔عہدیدار کے مطابق کوئٹہ شہر میں دو کروڑ بیس لاکھ روپے سے زائد کی لاگت سے زچہ بچہ ہسپتال تعمیر کیا جارہا ہے۔