مون جے ان نے کہا کہ وہ شمالی کوریا کے جارحانہ ایٹمی میزائلوں کے پروگرام سے متعلق بات چیت کی غرض سے مناسب وقت پر حریف ملک کے دورے کیلئے تیار ہیں۔

 جنوبی کوریا کے نئے صدر مون جے اِن نے حلف اٹھالیا
10 مئی 2017 (15:01)
0

جنوبی کوریا کے نئے صدر مون جے ان نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھایا انہوں نے کل صدارتی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پہلے اعتدال پسند رہنما کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے مون جے ان نے کہا کہ وہ شمالی کوریا کے جارحانہ ایٹمی میزائلوں کے پروگرام سے متعلق بات چیت کی غرض سے مناسب وقت پر حریف ملک کے دورے کے لئے تیار ہیں۔
انہوںنے کہا کہ وہ جنوبی کوریا میں جدید امریکی میزائل دفاعی نظام کی تنصیب کے بارے میں امریکہ اورچین کے ساتھ خلوص نیت سے مذاکرات کریں گے۔