صدر نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر کی برطرفی کے لئے اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کی سفارشات منظورکی ہیں۔

ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا
10 مئی 2017 (14:33)
0

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔وائٹ ہائوس کے ترجمان سین سپائسر نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر کی برطرفی کے لئے اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کی سفارشات منظورکی ہیں۔

جیمز کومے ایسے وقت ایف بی آئی کے سربراہ کے عہدے پر فائز تھے جب انتخابی مہم کے دوران ان کے روس کے ساتھ تعلقات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔