وظائف پروگرام کیلئے اندراج کا عمل اس سال اگست سے شروع ہورہا ہے۔

یواین ایچ سی آر کا پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند افغان طلبہ کیلئے داخلہ شیڈول کااعلان
10 مئی 2017 (14:26)
0

پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند افغان طلبہ کیلئے داخلے کے شیڈول کااعلان کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ وظائف پروگرام کیلئے اندراج کا عمل اس سال اگست سے شروع ہورہا ہے۔
اس وقت پاکستان کی جامعات میں ایک سو سے زائد افغان طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔
اب تک وظائف پروگرام سے تقریباً ایک ہزار دوسو افغان طلبہ نے استفادہ کیا ہے۔