وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ترجیحات ہیں۔

حکومت صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے:شہباز
10 مئی 2017 (14:17)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے ۔آج لاہور میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے منتخب نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ترجیحات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا لوڈشیڈنگ 2018 میں ختم ہوجائے گی۔