جنوبی کوریا کے نئے صدر نے کہا ہے کہ وہ جنوبی کوریا میں جدید امریکی میزائل دفاعی نظام کی تنصیب کے بارے میں امریکہ اورچین کے ساتھ خلوص نیت سے مذاکرات کریں گے۔

مناسب وقت پر شمالی کوریا کے دورے کے لئے تیار ہوں:مون جے اِن
10 مئی 2017 (14:09)
0

جنوبی کوریا کے نئے صدر مون جے اِن نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے جارحانہ ایٹمی میزائلوں کے پروگرام سے متعلق بات چیت کی غرض سے مناسب وقت پر حریف ملک کے دورے کے لئے تیار ہیں۔

پہلے اعتدال پسند رہنما کی حیثیت سے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے مون جے اِن نے کہا کہ وہ جنوبی کوریا میں جدید امریکی میزائل دفاعی نظام کی تنصیب کے بارے میں امریکہ اورچین کے ساتھ خلوص نیت سے مذاکرات کریں گے۔

اس سے قبل انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا انہوں نے کل صدارتی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔