وزیرخزانہ نے ایف بی آر حکام سے کہاکہ وہ مالی سال کے باقی عرصے کے دوران محاصل کی وصولی پر خصوصی توجہ دیں۔

ڈارکی ایف بی آر کو زیادہ سے زیادہ محاصل کی وصولی کیلئے جامع پالیسی وضع کرنے کی ہدایت
10 مئی 2017 (13:26)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کو زیادہ سے زیادہ محاصل کی وصولی اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے جامع پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے بجٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا ۔
وزیرخزانہ نے ایف بی آر حکام کو ہدایت کی کہ وہ مالی سال کے باقی عرصے کے دوران محاصل کی وصولی پر خصوصی توجہ دیں۔

ایف بی آر کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشاد نے وزیرخزانہ کو معیشت کے تمام شعبوں میں متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے تازہ بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دینے کے بارے میں بتایا۔ریونیو کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر ،سیکرٹری خزانہ اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری اور وزارت کے دوسرے اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔