وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات کے پروگرام کے تحت سرکاری سکولوں میں مونٹسیوری کلاسیں متعارف کرائی گئی ہیں۔

10 مئی 2017 (12:36)
0

اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت معیاری تعلیم کے ذریعے انسانی وسائل کی ترقی یقینی بنائے گی ۔وہ آج اسلام آباد میں تعلیمی نمائش سے خطاب کررہی تھیں۔وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات کے پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر مملکت نے پروگرام کے تین نمایاں پہلوئوں کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت سرکاری سکولوں میں مونٹسیوری کلاسیں متعارف کرائی گئی ہیں اور سکولوں اور کالجوں میں طلبا کیلئے جدید ٹرانسپورٹ کا نظام بھی شروع کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تدریسی قابلیت بہتر بنانے کے لئے انہیں تربیت دی جارہی ہے جبکہ ان کی ترقیاں طلبا کی کارکردگی سے منسلک کردی گئی ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم کے نوجوانوں کے پروگرام کے تحت سرکاری اداروں سے گریجویشن کرنے والے نوجوانوں کو انٹر ن شپ دی جارہی ہے۔
اس سے پہلے وزیرمملکت نے نمائش میں لگائے گئے مختلف سٹالز دیکھے۔