مسلم لیگ(ن) کے رہنمانے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ میں یہ بات ثابت ہوجائے گی کہ عمران خان آرٹیکل62 اور63پر پورا نہیں اترتے۔

10 مئی 2017 (12:24)
0

مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی مہم کے دوران بیرون ملک سے فنڈ لینے کااعتراف کیا ہے ۔آج اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کا موقف مختلف ہے ۔

دانیال عزیز نے کہا کہ عدالت عظمیٰ میں مقدمے سے یہ بات ثابت ہوجائے گی کہ عمران خان آرٹیکل باسٹھ اورتریسٹھ پر پورا نہیں اترتے۔