پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر پیغام میں امیدظاہر کی کہ اس اقدام سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی۔

ورلڈالیون ٹیم ستمبرمیں پاکستان کادورہ کریگی
10 مئی 2017 (12:14)
0

ورلڈالیون ٹیم تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کھیلنے کیلئے اس سال ستمبرمیں پاکستان کادورہ کریگی ۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے یہ فیصلہ دوبئی میں ایک اجلاس کے دوران مختلف کرکٹ بورڈز اورآئی سی سی کے سیکورٹی افسروں کی رپورٹس کاجائزہ لینے کے بعدکیا۔

پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے آئی سی سی کے اجلاس کے بعدٹویٹر پرایک پیغام میں امیدظاہر کی کہ اس اقدام سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی۔