file photo

امریکہ اقوام متحدہ کے اداروں کیلئے فنڈز کی فراہمی جاری رکھے:یورپی یونین
10 مئی 2017 (09:10)
0

یورپی یونین نے امریکہ پر زوردیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے اداروں کیلئے فنڈز کی فراہمی جاری رکھے ۔
یہ پیغام یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ Federica Mogherini نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں دیا۔
انہوں نے کہاکہ بعض اوقات امن کیلئے دفاعی اخراجات کے بجائے امدادی کام زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔
امریکہ نے اپنے بجٹ میں سفارتی اور غیرملکی امداد کے حوالے سے بھاری کٹوتی کی ہے جبکہ وہ فوجی اخراجات میں چون ارب ڈالر کے اضافے پر غورکررہاہے۔