file photo

بحیرہ روم،اس ہفتے دو جہازوں کے تباہ ہونے سے 245 تارکین وطن لاپتہ
10 مئی 2017 (08:59)
0

اقوام متحدہ نے کہاہے کہ بحیرہ روم میں اس ہفتے دوجہازوں کے تباہ ہونے سے245 تارکین وطن لاپتہ ہیں۔
پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے ترجمان نے کہاکہ اٹلی کے ساحلی محافظوں نے لاپتہ تارکین وطن کی تلاش کیلئے فرانٹکس اور ایک غیرسرکاری تنظیم کے تعاون سے آپریشن شروع کردیاہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ چند دن میں تقریباً چھ ہزارچھ سوتارکین وطن کو بحیرہ روم پار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بچایاگیاہے۔